ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گینگسٹر وکاس دوبے گرفتاری معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے: کمل ناتھ

گینگسٹر وکاس دوبے گرفتاری معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے: کمل ناتھ

Thu, 09 Jul 2020 21:17:48    S.O. News Service

بھوپال،9؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے اترپردیش کے گینگسٹر وکاس دوبے کی اجین میں گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے۔ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ یو پی کے کانپور کا گینگسٹر و 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے کے اجین میں مہاکال مندر میں ’خودسپردگی‘ کرنے کے واقعہ کی اعلی سطح جانچ ہونی چاہیے۔ اس میں کسی بڑی سازش کی بو آرہی ہے۔ اتنے بڑے انعامی مجرم، جس کی پولیس رات دن تلاش کر رہی ہے، اس کا کانپور سے محفوظ مدھیہ پردیش کے اجین تک آنا اور مہاکال مندر میں داخل ہونا اور چلاکر کود کو گرفتار کرانا، کئی شبہات کو جنم دے رہا ہے۔ یہ کسی تحفظ کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

کمل ناتھ نے لکھا ہے کہ ہم نے ہماری حکومت میں مافیاوں کے خلاف بڑی پیمانہ پر مہم چلائی جس کی وجہ سے مافیا ریاست چھور کر چلے گئے اور اب بی جے پی کی حکومت آتے ہی مافیا ریاست میں واپس آنے لگے ہیں۔ ریاست مافیاوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتی جارہی ہے۔

کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے بھی اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وکاس کا ’سرینڈر‘ ہوا یہ سیاسی تحفظ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیر پی سی شرما نے بھی یہاں میڈیا سے کہا کہ اس پورے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہیے۔


Share: